پیپلزپارٹی کا یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی نےسینیٹر یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو اس سلسلے میں آگاہ کر دیا ہے ۔

یوسف رضا گیلانی کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کا حصہ رہنا چاہتے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق یوسف رضاگیلانی نے سینیٹ کی سیٹ چھوڑی تو اس پر دوبارہ پارٹی کا سینیٹرمنتخب نہیں ہوسکے گا، قومی اسمبلی کی نسبت سینیٹ کی نشست پارٹی کیلئے اہم ہے۔

یاد رہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوئے، ان کی ابھی 3سال مدت رہتی ہے، چیئرمین سینیٹ بننےکی صورت میں وہ قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دیں گے۔

گزشتہ دنوں وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پائے تھے۔

ذرائع کے مطابق چیئر مین سینیٹ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئر مین ن لیگ کا ہوگا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

مزید خبریں :