Time 25 فروری ، 2024
پاکستان

ملک بھر میں آج شبِ برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

اس شب مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات کا اہتمام ہوتا ہے، بڑی تعداد میں لوگ فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان بھی جاتے ہیں— فوٹو:فائل
اس شب مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات کا اہتمام ہوتا ہے، بڑی تعداد میں لوگ فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان بھی جاتے ہیں— فوٹو:فائل

ملک بھر میں آج شبِ برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

 اس رات اہل ایمان نوافل ادا کریں گے اور گڑگڑا کر اپنے رب سے گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کریں گے۔

اہل علم اس شب کو رزق، صحت، زندگی، موت اور خیر و شر کے فیصلوں کی رات بھی کہتے ہیں، اس لیے اہل ایمان اس رات مغفرت اور بخشش مانگتے ہیں اور اللہ تعالی سے رحمت اور فضل کی التجائیں بھی کرتے ہیں۔

اس رات ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

شب برأت کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں کا رُخ کر کے اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔

مزید خبریں :