25 فروری ، 2024
چولستان کے 462 کلومیٹر ریتیلے ٹریک پر ہونے والی 19 ویں چولستان جیپ ریلی زین محمود نے جیت لی۔
زین محمود نے 462 کلومیٹرکا فاصلہ 3 گھنٹے 51 منٹ میں طے کیا۔ جعفر مگسی دوسرے اور صاحبزادہ سلطان تیسرے نمبرپر رہے۔
میر جعفر مگسی نے ٹریک 4 گھنٹے 6 منٹ 25 سیکنڈ میں طے کیا اور دوسرے نمبر پر آئے جبکہ صاحبزادہ سلطان نے 4 گھنٹے 9 منٹ 25 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کیا ہے اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
چولستان جیپ ریلی کے پائنیر ڈرائیور اور پہلے مرحلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے میر نادر مگسی آج فائنل راؤنڈ ریس کیلئے ٹریک پر روانہ نہ ہو سکے۔
میر نادر مگسی کی گاڑی اسٹارٹنگ پوائنٹ پر پہنچنے سے قبل حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ خواتین کیٹیگری میں سلمیٰ مروت نےکامیابی حاصل کی۔