پاکستان
Time 25 فروری ، 2024

ایم کیو ایم کا مؤقف نہیں مانا جاتا تو اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے: رابطہ کمیٹی کی رائے

رابطہ کمیٹی نے قومی اسمبلی میں حلف برداری سے قبل مسلم لیگ ن سے معاملات طے کرنے کا کہا ہے : ذرائع— فوٹو: اسکرین گریب
رابطہ کمیٹی نے قومی اسمبلی میں حلف برداری سے قبل مسلم لیگ ن سے معاملات طے کرنے کا کہا ہے : ذرائع— فوٹو: اسکرین گریب

خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بات کی گئی اور ارکان سے حکومت کے ساتھ چلنے یا اپوزیشن میں بیٹھنےکی رائے بھی لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان کو بریفنگ دی گئی ایم کیوایم کا اصولی مؤقف ہے گورنرسندھ کامران ٹیسوری کو ہی کام کرنے دیا جائے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی آئینی ترامیم اس کا اصولی مؤقف ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ ارکان نے رائے دی کہ ایم کیو ایم کا اصولی مؤقف نہیں مانا جاتا تو اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے قومی اسمبلی میں حلف برداری سے قبل مسلم لیگ ن سے معاملات طے کرنے کا کہا ہے اور کمیٹی آئندہ دنوں مذاکرات کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹی پر ایک بارپھر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان پاورشیئرنگ کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔

مزید خبریں :