Time 26 فروری ، 2024
دنیا

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف خودسوزی کرنیوالا امریکی فضائیہ کا اہلکار دم توڑ گیا

امریکی فوجی نے واشنگٹن ڈی سی میں واقع اسرائیلی سفارتخانے کے باہر غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خودکو آگ لگالی تھی—  فوٹو: امریکی میڈیا
امریکی فوجی نے واشنگٹن ڈی سی میں واقع اسرائیلی سفارتخانے کے باہر غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خودکو آگ لگالی تھی—  فوٹو: امریکی میڈیا

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف خودسوزی کرنے والا امریکی فضائیہ کا 25 سالہ اہلکار  ارون بشنل دم توڑ گیا۔

امریکی فوجی نے واشنگٹن ڈی سی میں واقع اسرائیلی سفارتخانے کے باہر غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خودکو آگ لگالی تھی اور امریکی فوجی فلسطین آزاد کرو کے نعرے بھی لگاتا رہا تھا۔

25 سالہ اہلکار کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

امریکی فضائیہ کے اہلکار کی شناخت 25 سالہ ارون بشنل کے نام سے جاری کی گئی ہے اور وہ آن ڈیوٹی تھا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں شہید ہونے والوں میں 90 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

مزید خبریں :