کھیل
Time 27 فروری ، 2024

پی ایس ایل: شاندار سنچری پر زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا بابر کو قیمتی تحفہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کپتان بابر اعظم کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے پر قیمتی تحفہ دیا ہے۔

پیر کو  پاکستان سپر لیگ 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی۔

 پشاور زلمی نے  پہلےکھیلتے ہوئے5 وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنائے، زلمی کے کپتان بابراعظم 111 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، بابراعظم کی 63 گیندوں پر مشتمل اننگز میں 2 چھکے اور 14چوکے شامل تھے۔

ہدف کے جواب میں اسلام آباد کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رن بناسکی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بابر اعظم کو  قیمتی گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے قیمتی گاڑی کی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے  اسے بابر اعظم کو تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔

جاوید آفریدی نے لکھا کہ  اس ماڈل کی گاڑی کو پہلی بار بابر اعظم چلائیں گے جو پاکستان میں تیار کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ بابر اعظم کی پی ایس ایل میں دوسری سنچری تھی۔

مزید خبریں :