27 فروری ، 2024
نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نیل ویگنر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
نیل ویگنر نے جمعرات سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے پہلےٹیسٹ سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نیل ویگنر کو بتایا گیا تھا کہ وہ ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہیں تاہم انہوں نے ویلنگٹن میں ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
نیل ویگنر نے 64 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 260 وکٹیں حاصل کیں۔
وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔
پریس کانفرنس میں نیل ویگنر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ایک ہفتہ میرے لیے بہت جذباتی رہا، اب دوسروں کے لیے وقت ہے کہ وہ ٹیم کو لے کر آگے بڑھیں۔