Time 27 فروری ، 2024
پاکستان

(ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

نواز شریف پنجاب ہاؤس میں نو منتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے/ فائل فوٹو
نواز شریف پنجاب ہاؤس میں نو منتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے/ فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

پارٹی ذارئع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 28 فروری  3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف کریں گے جب کہ نواز شریف پنجاب ہاؤس میں نو منتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کرنے کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی اور اس دوران 29 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

اس موقع پر اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم بنوانے کے فیصلے کی تائید کریں گی، 

مزید خبریں :