Time 27 فروری ، 2024
دنیا

شدید سردی کے باعث منگولیا میں 20 لاکھ جانور ہلاک ہوگئے

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

حالیہ سرد موسم کے باعث منگولیا میں 20 لاکھ سے زائد جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔

منگولیا میں دسمبر سے مارچ تک سرد موسم ہونا کوئی نہیں بات نہیں، اس دورانیے میں ملک کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری تک بھی گر جاتا ہے لیکن رواں سال شدید برفباری کی وجہ سے سردی نے گزشتہ کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

منگولیا  کی وزارت زراعت کے حکام نے پیر کو بتایا کہ ملک میں جاری سرد موسم کی وجہ سے حالیہ سیزن میں 20 لاکھ سے زائد مویشیوں کی بھوک اور تھکن کے باعث  موت ہو گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق 2023 تک منگولیا میں مویشیوں کی کل تعداد 6 کروڑ 47 لاکھ سے زائد تھی، جن میں بھیڑ، بکریاں ، گھوڑے، گائے وغیرہ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انتہائی سرد موسم کو "Dzud" کے نام سے جانا جاتا ہے اور عام طور پر اس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مویشیوں کی موت واقع ہوتی ہے۔

اس سے قبل سال 22-23 کے دوران ہی منگولیا میں سخت سردی کے باعث 44 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خشک سالی کی وجہ سے رواں سال سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :