27 فروری ، 2024
ہری پور کے علاقے خان پورمیں بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ خان پورکے پہاڑی علاقہ بگراں کے قریب پیش آیا جہاں بس کھائی میں گرگئی۔
حکام نے بتایاکہ حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو خانپور اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔