27 فروری ، 2024
حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ (ن) سے مذاکرات کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اجلاس میں مصطفیٰ کمال کی بریفنگ کی آڈیو لیک ہوگئی۔
گزشتہ دنوں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں حکومت سازی کیلئے مذاکراتی کمیٹی میں شامل مصطفیٰ کمال نے کمیٹی کو بریفنگ دی تھی۔
اجلاس میں مصطفیٰ کمال کی بریفنگ کی آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر لیک آڈیو میں مصطفیٰ کمال یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ن لیگ سے مذاکرات کے لیے پہنچے تو لگا جیسے بن بلائے گئے، جیسے کوئی دروازہ کھول کر اندر آجائے تو آپ بولتے ہیں کہ اچھا آجاؤ۔
انہوں نےمزید کہاکہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات پر اعتماد میں نہیں لیا، الٹا کہا کہ پیپلزپارٹی کہتی ہے ایم کیوایم کا مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے، اس لیے ایم کیو ایم سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔
بعدازاں مصطفیٰ کمال نے تصدیق کی کہ سوشل میڈیا پر لیک آڈیو ان کی ہی ہے۔ ا ن کا کہنا تھاکہ آڈیو لیک ہونے سے واضح ہوگیا ایم کیو ایم لندن کے لوگ اب بھی رابطہ کمیٹی میں موجود ہیں، آڈیو لیک ہونے سے اس شخص کا پتا چل گیا ہے جس کو تلاش کر رہے تھے۔