کھیل
Time 28 فروری ، 2024

کراچی میں پی ایس ایل میچز کے دوران کوئی سڑک بند نہیں ہو گی: ٹریفک پولیس

آج نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ فوٹو فائل
آج نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ فوٹو فائل

کراچی میں پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے میچز کے لیے ٹریفک پولیس نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں میچز کے دوران کوئی بھی سڑک ٹریفک کے لیے بند نہیں ہو گی، میچ دیکھنے آنے والے چائنا گراؤنڈ میں گاڑی پارک کریں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میچز کے دوران ہیوی ٹریفک کا سہراب گوٹھ سے نیپا اور لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر کی طرف داخلہ بند ہو گا۔ اس کے علاوہ پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ کی طرف اور کارساز سے اسٹیڈیم، ملینئم شاپنگ مال سے نیو ٹاؤن کی طرف ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات کے مطابق پی ایس ایل میچز کے دوران اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر کی طرف بھی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا۔

خیال رہے کہ کراچی میں پی ایس ایل میچز آج سے شروع ہو رہے ہیں اور پی ایس ایل کا فائنل بھی کراچی میں ہی کھیلا جائے گا، آج نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

مزید خبریں :