پاکستان

لاہور ہائیکورٹ: عمران کی توشہ خانہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست غیر مؤثر قرار

عبوری حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ فوٹو فائل
عبوری حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ فوٹو فائل

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں عبوری حفاظتی ضمانت کی درخواست غیر مؤثر قرار دیکر داخل دفتر کر دی۔

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ریفرنس میں عبوری حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست 22 جون 2023 کو دائر کی گئی تھی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست غیر مؤثر قرار دیکر داخل دفتر کر دی۔

جج دھمکی کیس میں عمران خان عدالت طلب

ادھر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت طلب کر لیا۔

کیس کی سماعت سول جج مرید عباس خان نے کی اور عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خاتون جج دھمکی سے متعلق کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 3 اپریل کو طلب کر لیا۔

عدالت نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کوپیش کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر وکلا نے بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست دی تھی۔

مزید خبریں :