Time 28 فروری ، 2024
کاروبار

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوورکر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے چین سے 2 ارب ڈالر 7.1 فیصد شرح سود پر ادھار لیے ہوئے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ رقم مارچ کے آخری ہفتے میں واپس کرنا تھی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال رول اوور پر لیےقرض پر سودکی مد میں 26.6 ارب روپے ادا کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یہ قرض چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے لے رکھا ہے۔