دنیا
Time 29 فروری ، 2024

ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ تاریخ کی دوسری سب سے بڑی آگ قرار

اسکرین گریب اے پی
اسکرین گریب اے پی 

امریکی ریاست ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ کو تاریخ کی دوسری سب سے بڑی آگ قرار دیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس نے اب چھوٹے قصبوں اور مویشیوں کی چراگاہوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق  آگ کے سبب ساڑھے 8 لاکھ ایکڑ رقبہ جل کرخاکستر ہوگیا ہے، فائرفائٹرز کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ  آگ کے سبب ایک بزرگ خاتون کے ہلاک ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ آگ کے سبب گورنرٹیکساس نےگزشتہ روز 60 کاؤنٹیز کو آفت زدہ قرار دے دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ریاستی تاریخ میں ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی آگ 2006 کے ایسٹ امریلو کمپلیکس کی آگ تھی جس نے تقریباً 1400 مربع میل اراضی کو جلا دیا تھا اور اس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :