واٹس ایپ میں نیا فیچر سرچ بائی ڈیٹ متعارف

کمپنی کی جانب سے اس فیچر کا اعلان کیا گیا / فوٹو بشکریہ میٹا
کمپنی کی جانب سے اس فیچر کا اعلان کیا گیا / فوٹو بشکریہ میٹا

کیا آپ کو ضرورت کے وقت واٹس ایپ میں پرانے میسجز ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے؟ تو اب ایسا نہیں ہوگا۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر سرچ بائی ڈیٹ متعارف کرایا گیا ہے جو اس مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کے اس فیچر کے ذریعے تاریخ کے مطابق کسی میسج کو تلاش کرنا ممکن ہوجائے گا۔

کمپنی کی جانب سے اس فیچر کا اعلان کیا گیا۔

اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا اور اب یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے اس چیٹ ونڈو میں جائیں جہاں کسی مخصوص تاریخ کا میسج تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

اس چیٹ ونڈو میں سرچ آپشن کو سلیکٹ کریں۔

سرچ آپشن سلیکٹ کرنے پر آپ کے سامنے کیلنڈر آئیکون آجائے گا جس پر کلک کریں۔

اس کے بعد مطلوبہ مہینے اور سال کو اسکرول کرکے منتخب کریں اور پھر سرچ پر کلک کریں۔

ایسا کرنے کے بعد اس مخصوص تاریخ کے پیغامات سامنے آجائیں گے۔

اس فیچر سے کئی برس پرانے پیغامات کو تلاش کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں واٹس ایپ میں نئے فارمیٹنگ ٹولز کا اضافہ بھی کیا گیا تھا جبکہ سکیورٹی سے متعلق بھی کئی فیچرز متعارف کرائے گئے۔

مزید خبریں :