Time 29 فروری ، 2024
پاکستان

بیرسٹر گوہر علی خان بلا مقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر  علی خان پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق  عمر ایوب بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب کی بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا، حلیم عادل شیخ صدر پی ٹی آئی سندھ منتخب ہوئے۔

اس کے علاوہ  پی ٹی آئی بلوچستان کی صدارت کی نشست پر انٹراپارٹی الیکشن کوئٹہ میں ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نتائج کا حتمی اعلان 3 مارچ کو کیا جائے گا۔

مزید خبریں :