Time 01 مارچ ، 2024
کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ملک کے اہم اسٹیڈیم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

چیمپئنز ٹرافی سے قبل لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم کو نئی شکل دی جائے گی: ذرائع— فوٹو: فائل
چیمپئنز ٹرافی سے قبل لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم کو نئی شکل دی جائے گی: ذرائع— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک کے اہم اسٹیڈیم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اگلے برس چیمپئنز ٹرافی سے قبل لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیمز کو نئی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے لیے گئے فیصلے کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گنجائش بڑھانے کیلئے ڈبل اسٹوری اسٹینڈ تیار کیے جائیں گے،جبکہ امکان ہے کہ نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد قذافی اسٹیڈیم پر کام شروع ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل (بینک) اسٹیڈیم کراچی کو بھی اسی طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا، اور اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی جلد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کے دورے کے بعد کراچی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا حتمی پلان تیار کیا جائے گا جبکہ راولپنڈی میں ہاسپیٹیلٹی باکسز اور فکسڈ کرسیاں لگانے کا منصوبہ زیرغور ہے۔

مزید خبریں :