Geo News
Geo News

Time 01 مارچ ، 2024
پاکستان

ٹورنٹو پرواز پر تعینات پی آئی اے کا فضائی میزبان کینیڈا میں غائب

ترجمان پی آئی اے نے فلائٹ اسٹیورڈ جبران بلوچ کے سلپ ہونےکی تصدیق کردی/ فائل فوٹو
ترجمان پی آئی اے نے فلائٹ اسٹیورڈ جبران بلوچ کے سلپ ہونےکی تصدیق کردی/ فائل فوٹو

ٹورنٹو پرواز پر تعینات پی آئی اے کا فضائی میزبان کینیڈا میں غائب ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے نے فلائٹ اسٹیورڈ جبران بلوچ کے سلپ ہونےکی تصدیق کردی۔

ترجمان نے بتایا کہ عملےکے پاسپورٹ حکام کے پاس جمع کرانےکا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، فلائٹ اسٹیورڈ جبران بلوچ اس ہفتےکینیڈا میں غائب ہونے والا دوسرا فضائی میزبان ہے۔

ترجمان کے مطابق اسی ہفتے ایک خاتون ائیر ہوسٹس بھی ہوٹل سے لاپتا ہوچکی ہیں، 2 سال میں ٹورنٹو پروازوں پر تعینات تقریباً 10 فضائی میزبان سلپ ہو چکے ہیں۔