پی آئی اے کی خاتون ائیر ہوسٹس کینیڈا میں لاپتا

کراچی: قومی ائیرلائن پی آئی اے کی خاتون ائیرہوسٹس کینیڈا سے لاپتا ہوگئی۔

جیونیوز کے مطابق قومی ائیرلائن کی ائیر ہوسٹس پرواز پی کے 797 پر کراچی سے ٹورنٹو پہنچی تھی لیکن ائیر ہوسٹس نے ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کے لیے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔

ترجمان پی آئی اے نے ائیرہوسٹس کے لاپتا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون فضائی میزبان سے متعلق کینیڈاکی امیگریشن اور ائیر پورٹ اتھارٹی کوآگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ائیر ہوسٹس پرکینیڈامیں مبینہ شہریت لینے کے لیے سلپ ہونے کا شبہ ہے، سی ای او پی آئی اے نے نوٹس لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی  ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی پی آئی اے کا ایک فلائٹاسٹیورڈ کینیڈا میں لاپتا ہوا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM