Time 02 مارچ ، 2024
پاکستان

کراچی میں سردی کی لہر غیر معمولی قرار، پارہ 9 تک جانے کی پیشگوئی

کراچی میں سردی کی حالیہ لہر غیر معمولی ہے، مارچ 1979 میں کراچی کا درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا چکا ہے: چیف میٹرولوجسٹ/ فائل فوٹو
کراچی میں سردی کی حالیہ لہر غیر معمولی ہے، مارچ 1979 میں کراچی کا درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا چکا ہے: چیف میٹرولوجسٹ/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی حالیہ لہر کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم کراچی سے نکل چکا ہے اور شہر میں اب بارش کا کوئی امکان نہیں جب کہ مشرقی سندھ سے بھی سسٹم آج شام تک نکل جائے گا۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ کراچی میں مطلع صاف، موسم خشک اور رات سرد رہے گی، شہر میں چند روز تک کوئٹہ کی سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، ہوا کی رفتار 30 سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، شہر میں غیر موسمی سردی کی یہ لہر مختصر دورانیے کی ہے تاہم اس سے مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں سردی کی حالیہ لہر غیر معمولی ہے، مارچ 1979 میں کراچی کا درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ میں تواتر کے ساتھ ایسی سردی نہیں آتی اور مارچ میں ہونے والی یہ بارشیں بھی غیر معمولی ہیں۔


مزید خبریں :