02 مارچ ، 2024
افغانستان میں گزشتہ تین روز سے جاری شدید برفباری کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور کم از کم 30 افراد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق شدید برفباری کے سبب صوبے بلخ اور فاریاب میں 10ہزا ر مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
شدید برفباری سے جنوبی صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں اور متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
افغان حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔