پُل سے لٹکتے ٹرک سے خاتون ڈرائیور کو ریسکیو کرنیکی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

امریکا میں 'جارج راجرز کلارک میموریل بریج' سے لٹکتے ٹرک سے خاتون ڈرائیور کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو نے ہر دیکھنے والے کو حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست  کینٹکی کے شہر لوئس ول میں پیش آیا جہاں ایک ٹرک  دریائے اوہائیو پر قائم 'جارج راجرز کلارک میموریل بریج' پر حادثے کا شکار ہوا اور وہ بریج کا حفاظتی جنگلہ توڑتے ہوئے ہوا میں آدھا لٹک گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرک کی ڈرائیور ایک خاتون تھیں، جو ڈرائیونگ سیٹ پر بیھٹی ہوا میں لٹک رہی تھیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے ہوا میں لٹکتی خاتون کو ریسکیو کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

 اس حادثے میں دیگر 3 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جن کے ڈرائیورز کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :