باپ کے بعد بیٹے کی بھی 29 فروری کو پیدائش کا حیرت انگیز اتفاق

ڈیلن گلاس اور ان کا نومولود بیٹا / فوٹو بشکریہ cbs7
ڈیلن گلاس اور ان کا نومولود بیٹا / فوٹو بشکریہ cbs7

ویسے تو باپ اور بچے کی تاریخ پیدائش یکساں ہونے کا امکان بھی کم ہوتا ہے مگر لیپ ڈے (29 فروری) کو پیدا ہونے والوں کے لیے ایسا لگ بھگ ناممکن سمجھا جاتا ہے۔

مگر امریکا میں ایسا حیرت انگیز اتفاق ہوا ہے۔

ڈیلن گلاس 29 فروری 1996 کو پیدا ہوئے تھے اور ان کے بیٹے کی پیدائش 29 فروری 2024 کو ہوئی۔

آئیووا کے صدر مقام Des Moines کے ایک طبی مرکز میں ڈیلن گلاس کے بیٹے آرچر کی پیدائش 29 فروری 2024 کی صبح 7 بج کر 47 منٹ پر ہوئی۔

عموماً 29 فروری کو کسی فرد کی پیدائش کا امکان 1461 میں سے ایک فیصد ہوتا ہے مگر لیپ ڈے کو پیدا ہونے والے فرد کی اولاد کی اسی تاریخ کو پیدائش کا امکان لگ بھگ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈیلن گلاس نے بتایا کہ یہ واقعی حیران کن اتفاق ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک میں گریگورین کیلنڈر کا استعمال ہوتا ہے جو 365 دنوں پر مشتمل ہے مگر ہماری زمین سورج کے گرد اپنا چکر 365.242 دنوں میں مکمل کرتی ہے۔

آسان الفاظ میں ایک شمسی سال 365 دن، 5 گھنٹے، 48 منٹ اور 56 سیکنڈز پر مشتمل ہوتا ہے۔

اس فرق کو پورا کرنے کے لیے ہر 4 سال بعد فروری کے مہینے میں ایک دن کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :