Time 03 مارچ ، 2024
پاکستان

شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونےکا نوٹیفکیشن جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسمبلی میں ووٹنگ کے بعد شہباز شریف کے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یوٹیفکیشن کے مطابق میاں محمد شہبازشریف نے 201 ووٹ حاصل کرکےکامیابی حاصل کی۔

سیکرٹری قومی اسمبلی نے نوٹیفکیشن گزٹ آف پاکستان میں اشاعت کے لیے بھی بھجوادیا ہے۔

خیال رہے آج قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پاکستان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں شہباز شریف نے 201 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے۔


مزید خبریں :