Time 04 مارچ ، 2024
پاکستان

ترک صدر کا شہبازشریف کو فون، وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ترک صدر طیب اردوان نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو فون کرکے دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

ترک صدر نے پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کی شہبازشریف کی صلاحیت پراعتماد کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف نے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پرزور دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین نے شہباز شریف کو  قائد ایوان اور ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کر لیا تھا۔

نو منتخب وزیر اعظم نے 201 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مخالف سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب کو 92 ووٹ حاصل ہو سکے تھے۔

اس سے قبل چینی صدر شی جن پنگ اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے شہباز شریف کو  وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی تھی۔

مزید خبریں :