04 مارچ ، 2024
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویلنشیا ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کوکینسر اسپتال کی سائٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی، انہوں نے کینسراسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا اور اسپتال کیلئے دنیا بھر سے بہترین اسپیشلسٹ ڈاکٹربلانےکی ہدایت جاری کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کیلئے سرکاری کینسر اسپتال بنائیں گے جہاں بہترین ڈاکٹر اورجدید ترین مشینری لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پہلےسرکاری کینسراسپتال میں مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔
مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریضوں کے تیمارداروں کیلئے ہوٹل بنانےکی بھی ہدایت کی۔