04 مارچ ، 2024
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ نمبر کے حوالے سے حکومت کو ہماری ضرورت ہے اور نا ہی ہمیں ان کی ضرورت ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے خالد مقبول صدیقی سے پوچھا کہ کیا آپ وفاقی کابینہ کا حصہ کب بننے جا رہے ہیں؟
خالد مقبول صدیقی نے جواب دیا نمبرزکے حساب سے حکومت کو بھی ضرورت نہیں، ہمیں بھی ضرورت نہیں ہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے آئینی ترمیم میں ساتھ دینے سے متعلق سوال پر کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی ساتھ دے یا نہ دے ہم نے حجت تمام کی۔
ایک اور سوال کے جواب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا حکومت ترجیحات ٹھیک رکھے تو چلے گی، ہم کہہ رہے ہیں پہلے آئینی ترمیم کے وعدے پورے کریں۔
وفاقی کابینہ کا حصہ بننے اور وزارتیں ملنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا ہم نے کوئی وزارتیں نہیں مانگیں۔