04 مارچ ، 2024
الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کرنے کے بعد سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد نشستوں سے محروم ہوگئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی۔
اس فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔
اب یہ نشستیں باقی جماعتوں کو ملیں گی۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی 23 مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔
سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں خواتین کی 20 مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی جن میں پنجاب سے خواتین کی 12 اورخیبرپختونخواسے 8 نشستیں شامل ہیں جبکہ اقلیتوں کی 3 مخصوص نشستیں بھی نہیں مل سکیں گی۔
سنی اتحادکونسل کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 اور اقلیتوں کی 3 نشستیں نہیں ملیں گی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کو خواتین کی 21 مخصوص نشستیں نہیں مل سکیں گی اور اقلیتوں کی 4 نشستیں بھی نہیں ملیں گی۔ اس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2 نشستوں سے محروم ہوگئی۔