Time 05 مارچ ، 2024
پاکستان

پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے میر عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا

سرفراز بگٹی اور پارٹی کے مرکزی رہنما میر اعجاز جکھرانی نے سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ دیا/ فائل فوٹو
سرفراز بگٹی اور پارٹی کے مرکزی رہنما میر اعجاز جکھرانی نے سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ دیا/ فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو سینیٹ  انتخابات کیلئے  پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر اعجاز جکھرانی نے سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ دیا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل نے بتایا کہ میر دوستن ڈومکی (ن) لیگ کے امیدوار ہوں گے، پارٹی صدر شہباز شریف نے انہیں ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

ادھر جمعیت علماء اسلام نے عبدالشکور غیبیزئی کو سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار بنانے کا فیصلہ ہے  اور انہیں ٹکٹ منگل کو جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان سےسینیٹ کی 3 خالی نشستوں کیلئے 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

مزید خبریں :