ٹوئٹر کے سابق ایگزیکٹوز نے ایلون مسک پر مقدمہ کردیا، 128 ملین ڈالرز ادا کرنے کا مطالبہ

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان چیف ایگزیکٹوز میں بھارت کے پراگ اگروال بھی شامل ہیں__فوٹو: غیر ملکی میڈیا
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان چیف ایگزیکٹوز میں بھارت کے پراگ اگروال بھی شامل ہیں__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کے سابق چیف ایگزیکٹوز نے ایلون مسک پرمقدمہ کردیا۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ان چیف ایگزیکٹوز میں بھارت کے پراگ اگروال بھی شامل ہیں اور ان اعلیٰ افسروں کا کہنا ہےکہ 2022 میں ایلون مسک نے کمپنی کا اختیار سنبھالا تو وہ ملازمتوں سےمحروم ہوگئے۔

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مسک نے انہیں بغیر کسی وجہ کے نوکری سے نکال دیا، پھر جعلی وجوہات بنائیں اور اپنے فیصلے کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی مختلف کمپنیوں کے ملازمین کو نوکریاں دیں۔

مقدمے میں مطالبہ کیا گیا کہ ایلون مسک ہرجانے کے طورپر  128 ملین ڈالرز ادا کریں۔

مزید خبریں :