اٹلی میں لاپتہ ہونیوالے پاکستانی باکسر کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اٹلی میں لاپتہ ہونیوالے پاکستانی باکسر زوہیب رشید کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔

پاکستان کی باکسنگ ٹیم ان دنوں اٹلی میں ہے جہاں پیرس اولمپکس کے کوالیفائنگ راؤنڈ جاری ہیں، پاکستان ٹیم میں تین مرد اور دو ویمنز باکسر شامل ہیں۔

سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن کرنل ناصر تنگ نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران قومی باکسر زوہیب رشید کی جانب سے ساتھی خاتون باکسر کے بیگ سے پاؤنڈ چوری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون باکسر ٹریننگ کیلئے باہر گئیں تو زوہیب رشید نے ہوٹل کے استقبالیے سے کمرے کی چابی لی اور بیگ سے پاؤنڈ لیکر فرار ہو گئے۔

کرنل ریٹائیرڈ ناصر تنگ نے بتایا کہ زوہیب رشید اپنی پہلی فائٹ کیلئے بھی نہیں آئے اور 51 کلو گرام کیٹیگری میں زوہیب رشید کے مدمقابل باکسر کو واک اوور دیا گیا۔

باسکنگ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اٹلی میں پولیس اور پاکستان میں باکسر زوہیب رشید کے ڈپارٹمنٹ کو ان کے لاپتہ ہونے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

باسکنگ فیڈریشن کے مطابق زوہیب رشید اپنا پاسپورٹ بھی ساتھ لے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ زوہیب رشید نے 2022 میں ایشین چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا، زوہیب رشید جونئیر سطح پر بھی میڈل جیت چکے ہیں۔

مزید خبریں :