Time 05 مارچ ، 2024
پاکستان

علی امین کی جیل میں عمران خان سے ملاقات، کابینہ کے حوالے سے مشاورت کی

وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا: ذرائع— فوٹو:فائل
وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا: ذرائع— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اڈیالا جیل میں سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کی۔

علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور مقدمات پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں نئی کابینہ کی تشکیل پر بھی گفتگو ہوئی اور  علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے کابینہ کےبارے میں مشاورت مکمل کرلی۔

مزید خبریں :