Time 05 مارچ ، 2024
پاکستان

حجامو کریک کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے 32 ماہی گیر گھر پہنچ گئے، 13 تاحال لاپتہ

ماہی گیروں کی کشتی ٹھٹہ اورکراچی کے درمیان حجاموکریک کے قریب سمندرمیں ڈوب گئی تھی— فوٹو:فائل
ماہی گیروں کی کشتی ٹھٹہ اورکراچی کے درمیان حجاموکریک کے قریب سمندرمیں ڈوب گئی تھی— فوٹو:فائل

 ٹھٹہ اور کراچی کے درمیان حجاموکریک کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے 45 ماہی گیروں میں سے 32 گھرپہنچ گئے۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹرکمال شاہ کے مطابق ٹھٹہ اور کراچی کے درمیان حجامو کریک کے قریب کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی۔

گزشتہ رات ڈوبنے والی کشتی میں 45 ماہی گیر سوار تھے، کشتی میں موجود ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ مقامی ماہی گیروں اور اپنی مدد آپ کے تحت 32 ماہی گیر واپس پہنچ گئے جبکہ 13 تاحال لاپتہ ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کا کہنا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش میں تعاون نہیں کر رہی ہیں اور لاپتہ ماہی گیروں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کیلئے پریشان ہیں۔

مزید خبریں :