Time 06 مارچ ، 2024
کھیل

پاکستان ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز کی تلاش، پی سی بی کی نظریں کس پر؟

سر ویوین رچرڈز کا نام بھی مینٹورشپ کے لیے زیر غور آیا ہے__فوٹو: فائل
سر ویوین رچرڈز کا نام بھی مینٹورشپ کے لیے زیر غور آیا ہے__فوٹو: فائل

لاہور: قومی ٹیم کےکوچنگ اسٹاف کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ کوچزپر نظریں جما لیں۔

ذرائع کے مطابق ان کوچز میں پی ایس ایل میں بھی خدمات انجام دینے والے کوچز شامل ہیں،اس فہرست میں ڈیرن سیمی اور مائیک ہیسن کے نام بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سر ویوین رچرڈز کا نام بھی مینٹورشپ کے لیے زیر غور آیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی جلد کوچنگ اسٹاف کو حتمی شکل دینے کا خواہشمند ہے۔

پاکستان ٹیم نے اپریل کے وسط میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے، 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز راولپنڈی اور لاہور میں 18 اپریل سے شروع ہو گی۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہیں۔

مزید خبریں :