Time 06 مارچ ، 2024
پاکستان

وزیر اعظم کا دورہ پشاور، وزیر اعلیٰ کے پی نے استقبال نہیں کیا

علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی تھی—فوٹو: فائل
علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی تھی—فوٹو: فائل

پشاور: وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ پشاور کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم کا استقبال نہیں کیا۔

پروٹوکول کے مطابق وزیراعظم کی آمد پر گورنر اور وزیراعلیٰ کی موجودگی ضروری ہوتی ہے تاہم گورنر ہاؤس میں تقریب کے دوران بھی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور موجود نہیں تھے۔

وزیراعظم کی بارش کے متاثرین کو  امدادی چیکس کی تقسیم کے موقع پر اور امن و امان اور صوبے کے مالی معاملات سے متعلق اجلاس میں بھی وزیراعلیٰ موجود نہیں تھے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کچھ دیر بعد صوبائی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہو ئے۔

رہنما پی ٹی آئی ظاہر شاہ طورو نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم فارم 45 والے نہیں فارم 47 والے ہیں، اس لیے وزیراعلیٰ استقبال کے لیے نہیں گئے۔

مزید خبریں :