دنیا
Time 06 مارچ ، 2024

غزہ: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 86 فلسطینی شہید

اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 30 ہزار 717 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں—فوٹو: فائل
 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 30 ہزار 717 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں—فوٹو: فائل

غزہ: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کے حملوں میں مزید 86 فلسطینی شہید اور 113 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 30 ہزار 717 فلسطینی شہید اور 72 ہزار 156 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب رمضان سے قبل جنگ بندی کے لیے مصر میں مذاکراتی دور جاری ہیں تاہم اب تک مذاکرات میں کوئی بریک تھرو نہیں ہوا ہے۔

حماس نے آج جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس غزہ میں جاری جارحیت کے خاتمے کے لیے درکار لچک دکھا رہی ہے لیکن اسرائیل اب بھی کسی معاہدے سے کترارہا ہے۔


مزید خبریں :