کھیل
Time 06 مارچ ، 2024

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے میڈل جیتنےکی واحد امید ارشدندیم کی اکلوتی جیولن خراب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے میڈل جیتنے کی واحد امید جیولن تھروور  ارشد ندیم ہیں جس کے پاس موجود اکلوتی جیولن بھی خراب ہوگئی ہے۔

پاکستان آخری بار 1992 کے اولمپک گیمز میں کوئی میڈل جیتا تھا، پیر س اولمپکس رواں برس اگست میں منعقد ہوں گے۔

ایک ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے اسٹار  جیولین تھرور ارشد ندیم نے بتایا کہ اُن کے پاس جو  جیولین ہے وہ کافی استعمال کے بعد اب عالمی معیار کی نہیں رہی، نئی جیولین کے لیے اُن کےکوچ  اور فیڈریشن کوشش کر رہی ہے۔

ارشد ندیم کے مطابق ایک جیولین کی قیمت سات سے آٹھ لاکھ کے درمیان ہے جس کے لیے ایک کمپنی سے بات چیت جاری ہے۔

پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کا ایونٹ اگست میں ہوگا، اولمپکس میں شرکت سے پہلے ارشد ندیم جنوبی افریقا میں 5 ہفتے ٹریننگ کریں گے۔

دوسری جانب پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کے حریف بھارت کے نیرج چوپڑا پر اُن کی حکومت ٹریننگ پر ہی کروڑوں روپے خرچ کرچکی ہے ، نیرج کے پاس بین الاقومی معیار کی 177 جیولین ہیں۔

مزید خبریں :