کھیل
Time 06 مارچ ، 2024

شین واٹسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

 پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تلاش ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے  قومی ٹیم کےکوچنگ اسٹاف کے معاملے پر کچھ کوچزپر نظریں جما لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر اور پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ شین واٹسن بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شین واٹسن ہی پاکستان ٹیم کے کوچ کے لیے مضبوط امیدوار  ہیں۔وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ذمہ دارایاں سنبھال سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ  پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں کی شین واٹسن سے کوچنگ کے معاملے پر بات ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوچنگ کے لیے ڈیرن سیمی بھی دوڑ میں شامل ہیں البتہ شین واٹسن کو کوچنگ کے لیے زیادہ فیورٹ قرار دیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچز کے حوالے سے جلد فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ہے، یہ  ٹی ٹونٹی سیریز اپریل میں شیڈولڈ ہے۔

مزید خبریں :