09 مارچ ، 2024
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مقامی طور پر تیار ہونے والی یا اسمبل ہونے والی 1400 سی سی سے زائد یا 40لاکھ روپے مالیت کی کاروں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کردیا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ترمیم شدہ ایس آر او جاری کیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے تخمینے کے مطابق اس فیصلے سے سالانہ بنیادوں پر 4 سے ساڑھے 4 ارب روپے ریونیو جمع ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک کے اندر مینوفیکچر ہونے والی یا اسمبل ہونیوالی 1400سی سی سے زائد کی گاڑیوں یا 40لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس ہوگا۔
قبل ازیں نگران حکومت کی وفاقی کابینہ اور ای سی سی نے 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔