کھیل
Time 09 مارچ ، 2024

پی ایس ایل:کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

فوٹو: پی ایس ایل
فوٹو: پی ایس ایل

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز  نےلاہور قلندرز کو  3 وکٹ سے ہرا دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز کےکپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو  پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز  نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ پر 177 رن بنائے، جواب میں کراچی کنگز نے7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔

قلندرز  کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 55 اور فخر زمان نے 54 رن کی اننگز کھیلی۔

شائی ہوپ 9، مرزا بیگ 4 اور شاہین شاہ آفریدی ایک رن بناسکے، ڈیوڈ ویسا 24 اور  سکندر رضا 22 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ  رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے زاہد محمود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انور علی اور  بلیسئنگ موزا ربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز  نے ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔

کراچی کنگز  کے جیمز ونس 42، ٹم سیفرٹ، 36 اور  عرفان نیازی 35 رن بناکر نمایاں رہے۔

تجربہ کار  بلے باز شعیب ملک 27 رن بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پی ایس ایل سیزن 9 میں ملتان سلطانز 12 اور پشاور زلمی 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے، دونوں ہی اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

اسلام آباد 9 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

کراچی 9 میچز کھیل کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندرز 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے اور پی ایس ایل ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :