دنیا
Time 09 مارچ ، 2024

یو اے ای میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، ندی نالے بپھرگئے

فوٹو: گلف ٹوڈے
فوٹو: گلف ٹوڈے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاستوں دبئی، شارجہ، ابوظبی، راس الخیمہ  اور عجمان میں بادل پھر برس پڑے۔

موسلا دھار  بارش سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی اور ندی نالے بپھرگئے۔

بارش کے باعث دبئی سے شارجہ جانے والی بس سروس معطل ہوگئی، دبئی جانے والی کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں،کچھ پروازوں کو مسقط اور دوحہ بھیج دیا گیا۔

حکام نے شہریوں کو احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے  اور  ساحل پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

 بارش کے باعث دبئی میں ہونے والا متحدہ عرب امارات  اور اسکاٹ لینڈ کا ایک روزہ میچ بھی منسوخ کردیا گیا۔

مزید خبریں :