Time 10 مارچ ، 2024
پاکستان

چینی صدر کی آصف زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

چینی صدر نے کہا کہ مختلف شعبوں میں عملی تعاون آگے بڑھانے کے لیے صدر زرداری کےساتھ کام کرنےکے لیےتیار ہیں— فوٹو: فائل
چینی صدر نے کہا کہ مختلف شعبوں میں عملی تعاون آگے بڑھانے کے لیے صدر زرداری کےساتھ کام کرنےکے لیےتیار ہیں— فوٹو: فائل

چین کے صدر شی جن پنگ نے آصف علی زرداری کو صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ پاک چین آہنی دوستی، تاریخ کا انتخاب اور عوام کا قیمتی خزانہ ہے، چین اورپاکستان اچھے پڑوسی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے سی پیک کی تعمیر میں مثبت نتائج حاصل کیے، پاکستان اور چین نے قریبی اعلیٰ سطح کے تبادلے برقرار رکھے اور دونوں ممالک نے بنیادی مفادات سے متعلق امور  پر  ایک دوسرے کی حمایت کی۔

چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین پاکستان تعلقات کی تزویراتی اہمیت مزید نمایاں ہو گئی ہے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون آگے بڑھانے کے لیے صدر زرداری کے ساتھ کام کرنےکے لیے تیار ہیں۔


مزید خبریں :