10 مارچ ، 2024
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں رفح کے مقام پر اسرائیلی فوج کا زمینی آپریشن ریڈ لائن ہوگا لیکن اسرائیل کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
جو بائیڈن نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اسرائیل کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کا معصوم جانوں کو نظرانداز کرنا اسرائیل کی مدد کرنے کے بجائے اس کے لیے نقصاندہ ثابت ہوگا۔
جو بائیڈن نے کہا کہ رفح میں اسرائیلی فوج کا زمینی آپریشن ریڈ لائن ہوگا لیکن اسرائیل کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، اسرائیل کا دفاع اب بھی بہت اہم ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی چاہتے ہیں، ماہ رمضان میں جنگ بندی کے لیے اب بھی پُر امید ہیں۔