11 مارچ ، 2024
ڈومیسٹک کرکٹرز کو جلد ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹرز کو دسمبر کے بعد سے کانٹریکٹ کی ادائیگی نہیں ہوئی، انہیں قائد اعظم ٹرافی اور ون ڈے کپ کی بھی ادائیگیاں ہونی ہیں۔
پی سی بی کے ذرائع کے مطابق ادائیگیوں کی منظوری دے دی گئی ہے اور جلد کلیئرنس شروع ہو رہی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ ادائیگیوں میں پی سی بی میں تبدیلیوں کی وجہ سے بھی تاخیر ہوئی اور پی ایس ایل کے معاملات بھی تاخیر کا سبب بنے۔