Time 11 مارچ ، 2024
انٹرٹینمنٹ

میرے اغوا سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں: انور مقصود نے طنز و مزاح کے انداز میں ویڈیو جاری کردی

پاکستانی لیجنڈری مصنف، طنز و مزاح نگار او ر میزبان انور مقصود نے اپنے اغوا ہونے سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر انور مقصود کے اغوا کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں۔

تاہم انور مقصود نے اپنے طنز و مزاح کے انداز میں ایک ویڈیو جاری کرکے ایسی تمام گردشی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

مصنف نے کہا کہ زخم ہوتے ہڈی ٹوٹی ہوتی تو بریانی کیسے بناتا، ابھی بریانی بنا رہا ہوں ورنہ کوئی اور میرے لیے بریانی بناتا۔

انہوں نے خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ ایسی جعلی خبروں پر کان نہ دھریں، میرا نہ تو سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ ہے اور نہ میں سوشل میڈیا دیکھتا ہوں، لوگ مجھے فون کرکے بتا رہے ہیں کہ میرے اغوا کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں۔

انور مقصود نے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں نہ صرف ایسی تمام خبروں کی تردید کرتا ہوں بلکہ ان لوگوں کی بھی مذمت کرتا ہوں جو بغیر تصدیق کے ایسی خبریں پھیلاتے ہیں۔

مزید خبریں :