Time 11 مارچ ، 2024
پاکستان

رانا ثنا اور سعد رفیق کوئی حکومتی عہدہ لینے کو تیار نہیں، ذرائع

خواجہ سعد رفیق عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے تھے، رانا ثنا اللہ ضمنی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے: ذرائع— فوٹو:فائل
خواجہ سعد رفیق عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے تھے، رانا ثنا اللہ ضمنی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما رانا ثنا اللہ اور سعد رفیق کوئی حکومتی عہدہ لینے کو تیار نہیں۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے تھے، انہوں نے اپنےبھائی سلمان رفیق اور پارٹی قیادت کے دباؤ میں الیکشن لڑا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ رانا ثنا اللہ ضمنی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے اور انہوں نے پارٹی کے قائد نوازشریف کو بھی آگاہ کردیا۔

رانا ثنااللہ کا مؤقف ہے کہ ن لیگ کا صوبائی صدر ہوں، پارٹی پالیسی کا پابند ہوں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔

مزید خبریں :