12 مارچ ، 2024
پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے شوہر محب مرزا کی جانب سے ملنے والے پہلے تحفے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
صنم سعید حال ہی میں نجی ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والے اپنے شوہر کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران شو میں شریک شخصیات میں سے ایک نے صنم سے سوال کیا کہ آ پ کو شادی کے بعد محب کی طرف سے پہلا تحفہ کیا دیا گیا تھا؟
صنم نے اس سوال کے جواب میں ہاتھ میں پہنی رنگ دکھاتے ہوئے بتایا کہ محب نے مجھے ’ایمرالڈ رنگ‘ تحفے میں دی تھی۔
دوسری جانب جب یہی سوال محب سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ’ صنم نے مجھے ’ٹام فورڈ اوڈ ووڈ کا پرفیوم‘ تحفے میں دیا تھا۔
خیال رہے کہ اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید نے گزشتہ برس مارچ میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا، دونوں اداکاروں کی یہ دوسری شادی ہے۔