محمد اورنگزیب اصلاحات لانے کیلئے وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہوگا: بلوم برگ

بلوم برگ نے کہا ہےکہ محمد اورنگزیب اصلاحات لانے کے لیے وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہوگا/ فائل فوٹو
بلوم برگ نے کہا ہےکہ محمد اورنگزیب اصلاحات لانے کے لیے وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہوگا/ فائل فوٹو

امریکی معاشی جریدے بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

معاشی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پہلے محمد اورنگزیب کی تعیناتی مثبت اقدام ہے، سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کی تعیناتی میں تھی۔

بلوم برگ کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی پاکستان کو درپیش چیلنجزکو حل کرنے میں مدد گار ہوگی اور آئی ایم ایف سے مذاکرات میں وزیر خزانہ کا کردار کلیدی ہوگا۔

بلوم برگ نے کہا ہےکہ محمد اورنگزیب اصلاحات لانے کے لیے وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہوگا، ان کا ماضی بتاتا ہے وہ ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کےلیے ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کرنا چاہتے ہیں۔

بلوگ برگ کے مطابق نئے وزیر خزانہ نجکاری کے عمل میں ایس آئی ایف سی کی معاونت کریں گے۔

مزید خبریں :