Time 12 مارچ ، 2024
دنیا

راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ گر کر تباہ

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقے جیسلمیر میں جاری فوجی مشقوں کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوا—فوٹو: فائل
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقے جیسلمیر میں جاری فوجی مشقوں کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوا—فوٹو: فائل

بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقے جیسلمیر میں طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

بھارتی فضائیہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہےکہ طیارہ تربیتی پرواز   پر تھا، طیارہ گرنے سے قبل پائلٹ باحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔

واضح رہے کہ یہ حادثہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب  بھارتی ریاست راجستھان میں پوکھران فائرنگ رینج میں بھارتی افواج کی  ’بھارت شکتی‘ نامی مشقیں جاری ہیں۔

آج بھارتی وزیر اعظم نریندر  مودی نے بھی ان مشقوں کا معائنہ کیا۔بھارتی وزیر اعظم نے اس دوران تیجس طیارے کا مظاہرہ بھی دیکھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جولائی 2022 میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :